پاکستان

ستارہ امتیاز کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نامزد

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازع کے دوران ملک کے موقف کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کرنے پر اعلیٰ سول اعزاز "ستارہ امتیاز” کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جنگ کے دوران عطا اللہ تارڑ اور ان کے معاون پریس انفارمیشن آفیسر مبشر حسن نے موقف کی آواز کو بین الاقوامی میڈیا میں نمایاں کیا، جس کی وجہ سے انہیں ستارہ امتیاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

پاک فوج نے دونوں عہدیداروں کو اس اعلیٰ تمغے کے لیے نامزد کیا ہے جو پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا سول و عسکری اعزاز ہے۔ یہ اعزاز ہر سال یوم پاکستان کے موقع پر حکومت پاکستان کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ عطا اللہ تارڑ کی قیادت میں میڈیا کا کردار جنگی حالات میں نہایت اہم رہا، اور اس کامیابی کی بدولت ان کی خدمات کو قومی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button