پاکستانکھیل
Trending

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ اور تین ملکی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا، بابر اعظم اور رضوان ٹیم سے باہر

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 17 رکنی قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں ہونے والی پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور چیف سلیکٹر عاقب جاوید نے اسکواڈ کی تفصیلات جاری کیں۔

 

اسکواڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی غیر موجودگی کرکٹ حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کا فیصلہ شائقین کرکٹ کے لیے انتہائی حیران کن ہے۔

 

قومی ٹیم کی قیادت اس بار آل راؤنڈر سلمان آغا کو دی گئی ہے، جو پہلی بار کسی بڑے ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سلمان آغا کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے ایک نیا جوش اور ولولہ لے کر آئیں گے۔

 

اعلان کیے گئے سکواڈ میں سلمان آغا (کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، حسن علی، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، حسین طلعت، خوشدل شاہ، ابرار احمد، محمد نواز، صاحبزادہ فاران، صائم ایوب، سلمان مرزا، حسن نواز، اور صفیان مقیم شامل ہیں۔

 

سلیکشن کمیٹی نے اس سکواڈ کو توازن فراہم کرنے کے لیے سینئر اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج قرار دیا ہے۔ اس کا مقصد ٹیم کو نئے جذبے اور توانائی کے ساتھ میدان میں اتارنا ہے تاکہ مختلف چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

 

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت ٹیم کے لیے کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا ضروری ہے تاکہ قومی ٹیم مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس کے لیے بہتر طور پر تیار ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button