کراچی: سندھ حکومت نے کل (20 اگست) کو کراچی کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ شہر میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کے مطابق، طلبہ اور عملے کی حفاظت کے لیے احتیاطی طور پر تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی اسکول بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں نکاسی آب کا عمل جاری ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ حکومت عوام کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔




