شانگلہ : شانگلہ اور بونیر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے انجینئر کور کے دستے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے تحت پیر بابا بائی پاس کو تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے، تاہم پیر بابا بازار میں رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔
پاک فوج کی بھاری مشینری نے سات مقامات پر لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ الوچ سے پُورن تک 20 کلومیٹر طویل سڑک بحال کر دی ہے، جس سے پُورن گاؤں کا زمینی رابطہ بحال ہو گیا ہے۔ امدادی سرگرمیاں مکمل بحالی تک جاری رہیں گی تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔
پاک فوج کی یہ کاوشیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں زندگی کی بحالی اور عوام کی سہولت کے لیے اہم ثابت ہو رہی ہیں۔




