کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، صفورا چورنگی، گلشنِ معمار، گلستانِ جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی، جبکہ مبارک ویلیج، ہاکس بے، گلشنِ حدید اور ماڑی پور میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان برقرار ہے، بعض مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔




