پاکستان

ضلع غذر میں سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کی فوری امدادی کارروائیاں جاری

غذر :ضلع غذر میں حالیہ گلیشئر برسٹ کے باعث شدید سیلاب نے مقامی آبادی کو شدید متاثر کیا ہے۔ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر ایف سی این اے نے متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ پاک فوج نے تھالی داس اور روشن نامہ گاؤں میں میڈیکل کیمپس قائم کیے جہاں اب تک 600 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن اور ٹینٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ پاک فوج کے جوان نہ صرف ریلیف فراہم کر رہے ہیں بلکہ متاثرین کی مکمل بحالی کے لیے بھی دن رات کوشاں ہیں۔ علاقے کے عوام نے پاک فوج کی اس فوری اور عملی مدد کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button