پاکستان
Trending

مون سون کا آٹھواں سپیل: پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کا الرٹ

 

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مون سون کے آٹھویں سپیل کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جہلم اور چناب میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ اب تک 70 سے زائد دیہات زیرِ آب آچکے ہیں اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ سیلاب سے سینکڑوں ایکڑ اراضی اور درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button