پاکستان

تحریک انصاف رہنما شوکت یوسفزئی کیس ہار گئے، 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

پشاور کی سیشن کورٹ نے اے این پی سربراہ اسفند یار ولی کی جانب سے شوکت یوسفزئی کے خلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے اسفندیار ولی خان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی کو حکم دیا کہ وہ اسفند یار ولی کو دس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
شوکت یوسفزئی نے دو ہزار انیس میں پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ اسفندیار ولی نے پختونوں کے سروں کا سودا کیا۔ اس الزام کے جواب میں اسفندیار ولی نے ان کے خلاف 15 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے بیان کا ماخذ اعظم سواتی کا بیان تھا۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button