گوجرانوالہ : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا۔
مریم نواز کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ان کا قافلہ سوہدرہ موڑ کے قریب استقبالیہ وینیو سے گزر کر بیلہ کے قریب تلواڑہ اور سوہدرہ کے سیلاب زدہ علاقوں تک پہنچا۔
وزیراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کو بروقت اور مکمل ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ متاثرین کو فوری مدد ملے۔
تلواڑہ چوک سے واپس روانہ ہونے والے قافلے کے ساتھ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ مریم نواز اپنے دورے کے اگلے شہروں کے لیے روانہ ہو گئیں۔




