ایس آئی ایف سی اور ای سی سی کی مشترکہ کاوشوں سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ای سی سی نے سنر جیکو کے پٹرولیم لیوی واجبات کے تصفیے کے لیے فریم ورک کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن معاہدے پر دستخط کر سکے گا۔
اس فیصلے سے سنر جیکو کو اوگرا معاہدے کے تحت براؤن فیلڈ ریفائننگ پالیسی پر عملدرآمد کا موقع ملے گا۔ یہ پالیسی ریفائنریز کی اپ گریڈیشن اور یورو-فائیو ایندھن کی تیاری کی راہ ہموار کرے گی، جس کے ذریعے مہنگی درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے گا۔ صنعتی ماہرین نے اسے ’’گیم چینجر‘‘ قرار دیتے ہوئے 6 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی ہے۔




