لاہور: نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جوا ایپ کی پروموشن کے کیس میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے۔
این سی سی آئی اے نے بتایا کہ دوران تفتیش ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کی پروموشن میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کی ہے، جنہیں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ڈکی بھائی نے اس ایپ کی پروموشن کے لیے رقم دبئی کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی تھی، جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔
ایجنسی کا کہنا ہے کہ ڈکی بھائی سے جوئے کی دیگر ایپس کے بارے میں بھی سوالات کیے جائیں گے۔ وہ اس وقت جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں ہیں اور یکم ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔




