بین الاقوامی
Trending

قطر کی شدید مذمت، اسرائیلی حملہ ریاستی خودمختاری پر حملہ قرار

دوحہ: قطر نے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی خودمختاری اور سالمیت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دوحہ میں حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ نہ صرف قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی منافی ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اشتعال انگیز اقدام قطر میں رہنے والے شہریوں اور غیر ملکی افراد کی سلامتی کو سنگین خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ حملے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے مزید معلومات جلد جاری کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button