اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے لیے وفاقی کابینہ نے گیس کے منتظر صارفین کو آر ایل این جی (RLNG) کنکشنز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم کی سفارش پر دی گئی اس منظوری کے بعد سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں جلد کنکشنز کی فراہمی کا عمل شروع کریں گی۔ حکام کے مطابق، آر ایل این جی کے ذریعے فراہم کی جانے والی گیس، ایل پی جی کے مقابلے میں 30 فیصد کم لاگت پر دستیاب ہوگی۔
اجلاس میں وزارتِ ریلوے کی سفارش پر ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے درمیان ریلوے رابطے سے متعلق سہ فریقی فریم ورک معاہدے کی بھی توثیق کی گئی، جس پر دستخط گزشتہ ماہ ہوئے تھے۔
مزید برآں، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC)، بین الحکومتی تجارتی لین دین کمیٹی (CCoIGCT) اور قانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی (CCLC) کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔




