پاکستان
Trending

کراچی: گڈاپ میں سیلابی ریلہ، 7 افراد ندی میں بہہ گئے، 2 کی لاشیں برآمد

 

کراچی: شہر قائد ایک بار پھر بارش اور سیلابی صورتحال کی لپیٹ میں آ گیا۔ گڈاپ کے علاقے میں دو گاڑیاں ندی میں گرنے سے 7 افراد ڈوب گئے، جن میں سے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ 5 افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثہ کونکر ندی میں پیش آیا جہاں بارش کے باعث ندی میں شدید طغیانی پیدا ہوگئی تھی۔ مقامی افراد کے مطابق، ڈوبنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

سیلابی صورتحال نے علاقے میں تباہی مچا دی ہے۔ جام گوٹھ ملیر میں زیر تعمیر شاہراہ بھٹو کا ایک حصہ پانی میں بہہ گیا، جبکہ ایم نائن موٹروے پر بھی سیلابی پانی جمع ہو جانے کے بعد ٹریفک روک کر حفاظتی دیوار توڑ کر راستہ بنایا گیا۔

ادھر تھڈو ڈیم اور لٹھ ندی سے آنے والے پانی نے ملیر اور لیاری کی ندیوں میں طغیانی پیدا کر دی ہے، جس سے متعدد علاقے متاثر ہوئے۔ ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے اب تک 350 سے زائد متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button