پاکستان

معرکہ حق کے بعد فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب روپے کا نقصان، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں بتادیا

 

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک فضائی حدود کی بندش سے پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کو 4.1 ارب روپے کا نقصان ہوا، جبکہ روزانہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھی اسی بندش کی وجہ سے 7.6 ارب روپے کا مالی نقصان ہوا تھا۔

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ مالی نقصانات کے باوجود قومی خودمختاری اور دفاع کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اس وقت بھارت کے علاوہ تمام ائیر لائنز کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہے، جبکہ پاکستانی طیاروں پر بھارتی فضائی حدود میں پرواز کی پابندی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button