بین الاقوامی
Trending

ناسا نے امریکی ویزا رکھنے والے چینی شہریوں پر پابندی عائد کر دی

امریکی خلائی ادارے ناسا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنے پروگراموں میں امریکی ویزا رکھنے والے چینی شہریوں کو شامل نہیں کرے گا۔ ناسا کی پریس سیکرٹری بیتھنی اسٹیونز نے کہا کہ یہ قدم حساس تحقیق اور ٹیکنالوجی کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس کے تحت چینی شہریوں کی ناسا کی عمارات اور تحقیقی نیٹ ورکس تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکا اور چین دونوں چاند پر خلاباز بھیجنے کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں اور دونوں کے درمیان خلائی دوڑ شدت اختیار کر گئی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پابندی چینی سائنسدانوں کی امریکی خلائی پروگراموں میں شمولیت کو مشکل بنا دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button