پاکستانفیشن

مشہور ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے

لاہور : پاکستان کے معروف ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ نے اپنے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی افسوسناک خبر خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ احمد شاہ نے مداحوں سے عمر شاہ کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

احمد شاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، "ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ عمر شاہ خالق حقیقی سے جا ملا ہے۔” فی الحال عمر شاہ کے انتقال کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

عمر شاہ اپنے بڑے بھائی احمد شاہ کے ساتھ رمضان کے خصوصی پروگرامز میں بھی دکھائی دیتے تھے اور اپنی معصوم مسکراہٹ، شرارتی طبیعت اور پیارے انداز کی وجہ سے خاصے مقبول تھے۔ ان کے کئی ویڈیوز اور کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہے ہیں۔ عمر شاہ کے اچانک انتقال کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان کو غمگین کر دیا ہے بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والے بھی اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button