پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد کے شاندار استقبال پر اظہار تشکر

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شاندار استقبال پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پرخلوص اور گرمجوش استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات اور محبت کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی سعودی ولی عہد کے ساتھ خوشگوار اور بامقصد ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات تاریخی نوعیت کے ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button