بین الاقوامی
Trending

وینزویلا پر امریکی کنٹرول کے اعلان پر ہنگامہ، ملک کے اندر مخالفت کی آوازیں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وینزویلا کا نظام حکومت اب امریکہ کے زیرِ انتظام چلے گا، مگر اس فیصلے پر امریکہ کے اندر سخت مخالفت سامنے آئی ہے۔

نیویارک کے میئر نے کھل کر اس اقدام کی تنقید کی اور صدر ٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی قانون دان زہران ممدانی کے مطابق کسی خودمختار ملک پر حملہ کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ کے مترادف ہے۔

سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا کہ وینزویلا کے خلاف یہ کارروائی امریکہ کو محفوظ نہیں رکھے گی، جبکہ سینیٹر برنی سینڈرز نے واضح کیا کہ کانگریس کی اجازت کے بغیر امریکہ کسی جنگ کا آغاز نہیں کر سکتا۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات امریکہ کے اندر سیاسی اور قانونی تنازعات کو جنم دے رہے ہیں، اور عالمی سطح پر بھی اس پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button