پاکستانکھیل

پاکستان ہاکی ٹیم انڈر ایٹین ایشیا کپ میں ناقابل شکست

گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں چین کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے کھیل کے گیارہویں منٹ میں پہلا گول شہباز حسن کی جانب سے کیا گیا ،، ہاف ٹائم تک پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل تھی ،، تیسرے کواٹر میں پاکستان کی جانب سےحنظلہ علی نے گول کرکے پاکستان کو دو صفر کی برتری دلادی۔ چین نے اپنا واحد گول تیسرے کوارٹر کے اختتام سے قبل پنالٹی کارنر کے ذریعے کیا، جبکہ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کو کئی مواقع ملنے کے باوجود کوئی گول نہ ہو سکا۔ پاکستان نے یہ مقابلہ دو ایک سے اپنے نام کیا اور گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز حاصل کیا۔ قومی ہاکی ٹیم اب سیمی فائنل میں ملائیشیا کا مقابلہ کریگی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button