پاکستان
Trending

سندھ میں محاذ آرائی کے خاتمے کا اعلان: "گورنر ہاؤس اب عوامی خدمت کا مرکز ہوگا”، نہال ہاشمی

 

کراچی : نو منتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منصب سنبھالنے کے بعد صوبے کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز کر دیا ہے۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی توجہ سیاسی جوڑ توڑ کے بجائے وفاقی منصوبوں کی تکمیل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر ہوگی۔
نہال ہاشمی نے "شرارت کی سیاست” کو مسترد کرتے ہوئے تمام سیاسی قوتوں کو مل بیٹھ کر سندھ کی ترقی کے لیے کام کرنے کی دعوت دے دی ہے۔ گورنر نے اعلان کیا کہ وفاقی حکومت کے زیرِ سایہ چلنے والے تمام اداروں کو فعال کیا جائے گا تاکہ کراچی سمیت پورے سندھ میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہو سکے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ اسکیم کو سندھ کے دور دراز علاقوں تک پہنچانے کا عزم دہرایا گیا۔
انہوں نے سابق گورنر کامران ٹیسوری کے مثبت کاموں کی تعریف کی اور سابقہ دور کے تسلسل کو برقرار رکھنے کا اشارہ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button