اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے انتظامی فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس انتظامی اختیارات کے ذریعے کسی جج کے عدالتی اختیارات ختم نہیں کر سکتے، اور کسی جج کو کام سے روکنے کا آئینی طریقہ صرف آرٹیکل 209 کے تحت ممکن ہے۔
درخواست گزار ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ ججز نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر آئینی رہنمائی فراہم کرے اور عدلیہ کی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے لیے مداخلت کرے۔




