پاکستان
Trending

حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ نظام ختم کرنے کا فیصلہ، نیٹ بلنگ پالیسی متعارف

 

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس کی جگہ نیٹ بلنگ پالیسی نافذ کرنے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے باضابطہ طور پر قواعد و ضوابط پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت صارفین کی جانب سے قومی گرڈ سے حاصل کی جانے والی بجلی پر قومی ٹیرف لاگو ہوگا، جبکہ سولر سسٹم کے ذریعے گرڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کے لیے 27 روپے فی یونٹ کی قیمت مقرر کیے جانے کی تجویز ہے۔

پالیسی کے مطابق امپورٹ اور ایکسپورٹ ہونے والے بجلی کے یونٹس کا الگ الگ حساب رکھا جائے گا۔ قومی ٹیرف پر بننے والے بل سے ایکسپورٹ شدہ یونٹس کی رقم منہا کی جائے گی، اور اگر اس کے باوجود بل کی رقم باقی رہی تو صارفین کو اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ نیٹ میٹرنگ نظام کے باعث سولر صارفین کو بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا ریلیف مل رہا ہے، جس کے مالی اثرات کے پیش نظر حکومت نے پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی پالیسی کا اطلاق صرف نئے نیٹ میٹرنگ کنٹریکٹس پر ہوگا، جبکہ موجودہ صارفین اپنے سات سالہ کنٹریکٹ کی مدت مکمل ہونے تک پرانے نظام کے تحت ہی مستفید ہوتے رہیں گے۔ معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد نئے کنٹریکٹس نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button