پاکستان
Trending

تجاوزات کے خاتمے کے لیے خیبرپختونخوا بھر میں آپریشن ہوگا، کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی، گورنر

 

پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبے بھر میں تجاوزات کے خاتمے اور صفائی ستھرائی کے لیے جامع اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پشاور سمیت تمام شہروں میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کسی قسم کی سفارش قبول نہ کی جائے۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ خود تجاوزات ختم کر دیں، بصورت دیگر حکومت قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں مسمار کرے گی۔

گورنر نے مزید کہا کہ ’’ستھرا خیبرپختونخوا‘‘ کے تحت صوبے کے شہر شہر صفائی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو صاف ستھرا بنانا ہمارا عزم ہے، تاہم 13 سال کے دوران پیدا ہونے والی خرابیوں کو تین دن میں درست کرنا ممکن نہیں، اس کے لیے وقت درکار ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button