مظفر آباد : آزاد جموں و کشمیر کے صدر اور ممتاز کشمیری رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے علیل اور ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، جہاں آج وہ داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔
بیرسٹر سلطان محمود کا شمار آزاد کشمیر کے صف اول کے سیاستدانوں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں وزیراعظم اور صدر ریاست جیسے اعلیٰ ترین عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ وہ اپنی بے باک سیاست اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک منفرد پہچان رکھتے تھے۔
ان کے انتقال کی خبر پر پوری ریاست میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان اور سیاسی قائدین نے بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔




