پاکستان

31 اگست تک مون سون خطرناک، این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی

 

راولپنڈی: 31 اگست تک مون سون خطرناک ہوگا اس بارےمیں این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کر دی ہے۔این ڈی ایم اے کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، واسا، ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق شہر میں سات فلڈ ریلیف کیمپ قائم کیے جا چکے ہیں جن میں خوراک، پانی، ادویات، رہائش اور سیکیورٹی کی سہولیات موجود ہیں۔ نشیبی علاقوں میں قائم سرکاری اسکولوں کو بھی ریلیف مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس عرصے کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ نالہ لئی اور دیگر برساتی نالوں کی نگرانی کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ریسکیو اور واسا کے تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، اور ہیوی مشینری، کشتیاں، لائف جیکٹس سمیت دیگر سازوسامان بھی مہیا کر دیا گیا ہے۔ شہر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو صورتحال پر مسلسل نظر رکھے گا۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں سے دور رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 سے فوری رابطہ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button