پاکستان
Trending

مریم نواز کا فیصل آباد میں جارحانہ بیان، پنجاب پر تنقید کرنے والوں کو جواب

فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پر بلاوجہ تنقید کرنے والوں کو وہ کبھی معاف نہیں کریں گی۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب پر بات کریں گے تو وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گی اور ضرورت پڑی تو تنقید کرنے والوں کو گھر تک چھوڑ کر آئیں گی۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر پنجاب نہریں نکالنا چاہتا ہے تو دوسروں کو اس پر اعتراض کیوں ہے؟ پانی، پیسہ اور صوبہ پنجاب کا ہے، تو پھر دوسروں کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب نے کبھی کسی دوسرے صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی اور دوسروں کو بھی چاہیے کہ وہ پنجاب میں مداخلت بند کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ تنقید کو مثبت انداز میں لیتی ہیں لیکن پنجاب پر انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے ایسے لوگوں کا حال دیکھ لیا ہے جو صرف پگڑیاں اچھالتے ہیں اور کچھ نہیں کرتے۔ پنجاب میں بلوں پر ریلیف دیا گیا تو مخالفین نے جا کر آئی ایم ایف کو شکایتیں کیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہو سکتا بلکہ پنجاب کو اس کا حق دینے کے لیے مشورے اور اجازت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو پنجاب میں کوئی منفی چیز نہیں ملتی اور جلد فیصل آباد میں جلدمیٹروبس منصوبے کی تعمیر شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں یورپی معیار کی بسیں چل رہی ہیں اور ڈیفالٹ کی باتیں ختم ہو چکی ہیں، اب مسئلہ صرف نیت کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button