پاکستان
Trending

یکم اکتوبر سے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ

 

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے، کیونکہ یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی ورکنگ میں پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 48 پیسے، مٹی کے تیل میں 4 روپے 65 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 1 روپے 76 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئل انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق ابتدائی تخمینہ مکمل کر لیا ہے، جبکہ اوگرا کل اس کی حتمی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔ بعد ازاں وزارت خزانہ اور پیٹرولیم ڈویژن مشاورت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو سفارشات بھجوائیں گے۔

نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کی جانب سے کل کیا جائے گا، اور یہ یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک لاگو رہیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ریویو میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2.78 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کو اس اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button