بین الاقوامی
Trending

اسرائیل نے غزہ امن معاہدہ قبول کرلیا، افواج کا انخلا مرحلہ وار ہوگا

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی اہم ملاقات کے بعد واشنگٹن میں پریس کانفرنس ہوئی، جس میں نیتن یاہو نے غزہ امن معاہدے کی منظوری دی اور کہا کہ اسرائیلی افواج کا انخلا مرحلہ وار ہوگا۔

وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا کہ ملاقات میں نہ صرف غزہ میں امن بلکہ مشرق وسطیٰ کے وسیع امن کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، تاہم انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

صدر ٹرمپ نے امن کے اس عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

یہ پیش رفت خطے میں دیرینہ کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم تصور کی جا رہی ہے، مگر فلسطینی ریاست کے مسئلے پر اختلافات بدستور موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button