ملتان:چیئرمین (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ قیادت کا بحران دنیا بھر میں موجود ہے اور اس کا واحد حل انفرادی سطح پر کردار کی بہتری ہے۔سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ قیادت کی بنیاد کردار ہوتا ہے اور اگر ہر فرد اپنے کردار کو بہتر بنانے پر توجہ دے تو مجموعی طور پر قیادت کا بحران حل ہو سکتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں موجود قیادت کے منفرد ماڈل کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ماڈل مغربی ممالک میں بھی کم دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے معروف تعلیمی رہنما میاں عامر محمود کو تعلیمی شعبے میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے ملک بھر میں 400 سے زائد کالجز اور تین جامعات قائم کیں۔
ڈاکٹر عبدالرحمان نے کہا کہ "قیادت کا معیار بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم نہ صرف ذاتی بلکہ اجتماعی کردار کی اصلاح پر بھی کام کریں۔




