کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والا ڈپریشن شدید سمندری طوفان "شَکتی” میں تبدیل ہو گیا ہے، جو کراچی سے 390 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔
طوفان شمال کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے باعث آج اور کل سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔




