پاکستان
Trending

آئی ایس پی آر کا بھارتی دفاعی بیانات پر ردعمل، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

راولپنڈی: پاک فوج کے تعلقات عامہ و اطلاعات کے ادارے (آئی ایس پی آر) نے بھارتی دفاعی قیادت کے حالیہ جارحانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت سرحد پار دہشت گردی کے ذریعے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ادارے نے واضح کیا کہ عالمی برادری بھارت کی سرحدی کارروائیوں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو پہچان چکی ہے، اور اس سال بھارت کی سرگرمیوں نے دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے دفاع میں نیا، تیز اور مؤثر حکمت عملی اپنائی ہے جو کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے سکتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بھارت کو سخت وارننگ دی کہ پاکستان کی سرزمین پر کسی بھی قسم کی جارحیت کا جواب تباہ کن ہوگا اور خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی ہر کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب خطے میں جغرافیائی محفوظ علاقے کا تصور ختم ہو چکا ہے اور کسی بھی قسم کی لڑائی کی صورت میں پاکستان بھرپور ردعمل دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button