پاکستان
Trending

اعظم نذیر تارڑ کا سیاسی ماحول پر اظہار خیال، اپوزیشن کو سمجھوتے کی دعوت

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں نرمی اور گرمی آتی رہتی ہے، اس میں کوئی نئی بات نہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کو پیغام دیا کہ اختلافات کو ختم کرنے کے لیے بات چیت اور سمجھوتے کی ضرورت ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے اور نقصانات کے تخمینے جاری ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن کے سینیٹ سے واک آؤٹ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک اور عوام کے مفاد میں نہیں ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینی حدود میں رہ کر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور سیاسی اختلافات کے باوجود ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا کہ پانی کی تقسیم انڈس واٹر معاہدے کے تحت ہوگی اور اس سلسلے میں کوئی غیر قانونی اقدام برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button