بین الاقوامی
Trending

گریٹا تھنبرگ سمیت 171 فلوٹیلا ارکان کو اسرائیل سے ملک بدر کر دیا گیا

 

اسرائیلی حکام نے غزہ جانے والی امدادی کشتی "گلوبل صمود فلوٹیلا” کے مزید 171 ارکان کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا ہے، جن میں معروف ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو یونان اور سلوواکیہ منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق، ڈی پورٹ کیے گئے افراد مختلف یورپی ممالک اور امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں جن میں اٹلی، فرانس، سویڈن، جرمنی، برطانیہ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل نے فلوٹیلا کے 450 سے زائد ارکان میں سے 170 کو ملک بدر کیا تھا، جس کے بعد مجموعی طور پر 340 سے زائد افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

ملک واپس پہنچنے والے کارکنوں نے اسرائیلی حراست کے دوران مبینہ بدسلوکی، طبی سہولیات کی کمی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی شکایت کی ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ انہیں فوج اور پولیس کی جانب سے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

"گلوبل صمود فلوٹیلا” کا مقصد غزہ میں جاری انسانی بحران کے دوران امدادی سامان پہنچانا تھا، تاہم اسرائیلی حکام نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کو روک دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button