کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تازہ امریکی تحقیق نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کا روزانہ استعمال بچوں کی تعلیمی کارکردگی اور ذہانت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔ تحقیق میں 9 سے 13 سال کی عمر کے 6 ہزار سے زائد بچوں کا ڈیٹا تجزیے میں شامل کیا گیا، جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو بچے روزانہ تین گھنٹے یا اس سے زیادہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، ان کی یادداشت، مطالعے اور زبان دانی میں کارکردگی کمزور رہی۔ یہاں تک کہ روزانہ صرف ایک گھنٹے کا استعمال بھی تعلیمی اسکور میں 4 سے 5 پوائنٹس کی کمی کا سبب بنا۔
تحقیق JAMA میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین فوری طور پر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کریں تاکہ ان کی ذہنی نشوونما متاثر نہ ہو۔




