پاکستان
Trending

غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمے میں عزیر بلوچ کو عدالت نے باعزت بری کر دیا

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے مقدمے میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر جان بلوچ کو باعزت بری کر دیا ہے۔

پراسیکیوشن عزیر بلوچ کے خلاف سہولت کاری کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی اور عدم شواہد کی بنیاد پر عدالت نے انہیں بری کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عبدالغفار بگٹی کے اقبالی بیان میں عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ پر اسلحے کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کا الزام تھا، جس کی وجہ سے عزیر بلوچ کے خلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کیس 2012 سے تھانہ سی آئی ڈی میں زیر التوا تھا، جبکہ وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ عزیر بلوچ کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ عدالت نے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد عزیر بلوچ کو بے گناہ قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button