پاکستان
Trending

دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی فتنہ الہندوستان کے خلاف ایک بھرپور اورکامیاب کارروائی

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف ایک بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران تمام 6 دہشت گرد مارے گئے جو پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے۔

دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر فضائی نگرانی کے ذریعے مسلسل نظر رکھی گئی، جس کے بعد فورسز نے انتہائی موزوں وقت پر ان کا ٹھکانہ مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی سیکیورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے درمیان بہترین رابطے اور معلومات کے تبادلے کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button