پاکستان
Trending

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اردن دورہ، شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات

 

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا اور اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔

فیلڈ مارشل نے پاکستانی عوام اور افواج کی نیک خواہشات پہنچائیں اور اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔ شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

اس سے قبل فیلڈ مارشل نے اردن کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات میں دونوں افواج کے تاریخی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button