لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں امن و امان اور عوامی سہولتوں کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔ انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ عوام کے لیے سہولتیں اور قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جائیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کی 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے مستقل وظیفے مقرر کیے جائیں اور ان کی معاشی معاونت کی جائے۔ رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے لیے سڑکوں کی مرمت، گڑھوں کی بھرائی، خصوصی بسیں اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئمہ کرام سے ملاقات کی ہدایت دی۔ صوبے میں سائبر کرائم سیل کے قیام اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی بھی یقینی بنائی جائے گی۔




