پاکستان
Trending

افغانستان کے ساتھ تعلقات ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم ہونے پر ہی بہتر ہو سکتے ہیں:خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی بند نہ کی گئی تو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کبھی مکمل طور پر معمول پر نہیں آسکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سرحدوں پر خلاف ورزیاں جاری ہیں اور پاکستان اپنی سکیورٹی کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ گزشتہ 40 سالوں میں پاکستان نے افغانستان میں سرمایہ کاری کی، لیکن اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے اور ملک کو صرف نیازی لا کے تحت نہیں چلایا جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button