پاکستان

سیالکوٹ: الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سخاوت مغل صدر اور میاں ندیم جنرل سیکرٹری منتخب

سیالکوٹ : الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں سخاوت مغل کو صدر اور میاں محمد ندیم کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ دونوں نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی پر صحافیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور میٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

نومنتخب صدر سخاوت مغل اور جنرل سیکرٹری میاں محمد ندیم نے اپنی کامیابی پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں نے کہا کہ "ہم صحافی برادری کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمیں بھرپور سپورٹ دی۔ ہم اپنے تمام ساتھیوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔”

انتخابات میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جس سے واضح طور پر ظاہر ہوا کہ صحافی برادری ایک مضبوط اور متحرک قوت ہے۔ نئے عہدیداروں نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button