پاکستان
Trending

آئی ایم ایف کی رپورٹ: کرپشن پاکستان کی معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ، 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا نافذ کرنے کا مطالبہ

 

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اشرافیہ اپنی جیبیں بھرنے کے لیے معاشی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ رپورٹ میں کرپشن کو پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ ترقی پر مستقل منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

رپورٹ میں سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ٹھیکوں میں خصوصی مراعات ختم کریں اور انسدادِ بدعنوانی اداروں میں اصلاحات کو ترجیح دیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا تیار کیا ہے اور فوری طور پر اس پر عمل درآمد شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ معاشی استحکام، شفافیت اور طویل المدتی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button