پاکستان
Trending

حکومتی استحکام اور عسکری قیادت کے اقدامات سے سٹاک مارکیٹ مستحکم:بلومبرگ

 

کراچی :امریکی جریدے بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے رواں سال شاندار کارکردگی دکھائی اور ایشیا کی بہترین مارکیٹوں میں شامل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 40 فیصد اضافہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا عکاس ہے۔ چھوٹے اور بڑے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ کی تیزی میں اہم کردار ادا کیا۔

بلومبرگ نے مزید کہا کہ حکومتی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط، اور شفافیت نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے امریکا کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور اسٹاک مارکیٹ کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر میں 36 ہزار نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے گئے، اور اکتوبر میں روزانہ ٹریڈنگ کا حجم 200 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جو 2017 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ بلومبرگ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی تیزی ریٹیل سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کی بدولت آگے بڑھ رہی ہے، اور پاکستان میں ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہونے کے بعد نئی حکومت آئی ایم ایف سے نیا معاہدہ کر سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button