کھیل
Trending

ٹرائی نیشن سیریز: سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹرائی نیشن سیریز کے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سری لنکا کی جیت میں پاتھم نسانکا کی شاندار بیٹنگ کلیدی رہی، جنہوں نے 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ برائن بنیٹ 34 اور سکندر رضا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ریان برل نے 37 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کی جانب سے ہسارنگا اور تھکشانا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سری لنکا نے مقررہ ہدف صرف 16.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کمل مشرا 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کوشل مینڈس 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کا اگلا میچ جمعرات کو پاکستان کے خلاف ہے، جو فائنل تک رسائی کے لیے فیصلہ کن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button