اسلام آباد: سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہونے جا رہا ہے، جس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج بنانے پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے نئے ججز کے ناموں کی منظوری بھی دی جائے گی۔
اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، جس کے تحت دونوں ہائیکورٹس کے پہلے تین سینئر ججز میں سے مستقل چیف جسٹس کا انتخاب کیا جائے گا۔




