پاکستان
Trending

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات؛ پاکستان اور امریکہ کا سکیورٹی و انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی اپنائی جائے گی، جبکہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف موثر اور ہدفی کارروائیاں جاری رکھنے پر بھی زور دیا گیا۔

انسدادِ منشیات کے شعبے میں تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے فریقین نے فیصلہ کیا کہ انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید فعال کیا جائے گا تاکہ خطے میں منشیات کے نیٹ ورکس کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہوسکے۔

قائم مقام امریکی سفیر نے پاکستان کے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تعاون کے مزید امکانات پر آگاہی دی، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان علاقائی سکیورٹی اور استحکام کے لیے عالمی پارٹنرز کے ساتھ قریبی روابط کو اہمیت دیتا ہے۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button