کراچی:پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر جوڑے ربیکا حسین اور حسین ترین نے اپنی شادی کے دوران حاصل ہونے والی سلامیوں (gift envelopes) کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں۔
حسین ترین نے یوٹیوب ویڈیو میں اہلیہ ربیکا کے ساتھ مل کر شادی کے لفافے کھولے، جن میں دوستوں اور دیگر مشہور شخصیات کی طرف سے دی گئی رقم دکھائی گئی۔
ربیکا حسین کے مطابق، شادی کی کل سلامیوں کی رقم 5 لاکھ 18 ہزار روپے رہی، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک دلچسپ لمحہ بن گیا۔




