کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کی رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل کو سندھی اجرک اور ٹوپی پہنائی اور ان کا استقبال کیا۔
تقریب میں فیلڈ مارشل نے باضابطہ طور پر گیمز کے اختتام کا اعلان کیا اور جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے خطاب میں کہا کہ نیشنل گیمز قومی وحدت اور ہم آہنگی کی علامت ہیں اور کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بلاول بھٹو نے سندھ کے عوام کی طرف سے فیلڈ مارشل کی شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔




