منی پور: بھارتی ریاست منی پور میں کوکی زو کمیونٹی نے علیحدہ انتظامی ڈھانچے کے قیام کا مطالبہ کر کے حکومت کے لیے ایک نیا داخلی چیلنج پیدا کر دیا ہے۔
کوکی قبائل کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے جاری نسلی تشدد، جبری نقل مکانی اور جانی و مالی نقصانات نے موجودہ انتظامی نظام میں رہنا ناممکن بنا دیا ہے۔ کوکی نیشنل آرگنائزیشن اور یونائیٹڈ پیپلز فرنٹ جیسی تنظیمیں اس مطالبے کی حمایت کر رہی ہیں اور ریاستی سطح پر تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹس کے مطابق مئی 2023 سے جاری فسادات میں ہزاروں افراد ہلاک اور بڑی تعداد بے گھر ہو چکی ہے، جس سے منی پور میں سیاسی اور سماجی عدم استحکام میں اضافہ ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ علیحدگی پسند آوازیں بھارت کے لیے داخلی چیلنج کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے لیے بھی سنجیدہ مسئلہ بن سکتی ہیں۔




