پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ہجرت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہجرت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہجرت کا حق عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت اور سماج کے اہم سفیر ہیں۔

مریم نواز نے ہجرت کو سنت نبویؐ اور ایک بابرکت عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد دنیا کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی، جس نے سماجی، ثقافتی اور معاشی تبدیلیوں کا آغاز کیا۔ "ہجرت معاشروں میں نئی توانائی، تنوع اور مواقع فراہم کرتی ہے، اور اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے”، وزیر اعلیٰ نے کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہجرت صرف جغرافیائی نقل مکانی نہیں ہے، بلکہ یہ ہنر، قابلیت، جدت اور تجربے کا عالمی تبادلہ بھی ہے جو مختلف ممالک میں مزدوروں، پروفیشنلز اور طلبہ کے لیے نئے امکانات پیدا کرتا ہے۔ "یہ عمل مختلف معاشروں کو آپس میں قریب لاتا ہے، اور انسانی حقوق، تحفظ، اور باعزت سلوک ہر مہاجر کا بنیادی حق ہے”، مریم نواز نے مزید کہا۔

وزیراعلیٰ نے غیر قانونی ہجرت کے خطرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہے، بلکہ عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے عوامی شعور اور قانونی راستوں کی ترقی ضروری ہے۔

مریم نواز شریف نے حکومت پنجاب کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا اور ان کے فوری حل کے لیے حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اس موقع پر، مریم نواز شریف نے ہنگو کلاس آبدوز کی لانچنگ پر پاک چین اشتراک کو سراہا اور پاکستان کی سمندری دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مزید مستحکم کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے آخر میں کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button